
صدر ایردوان نے چھٹی اناطولین میڈیا ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔
ترک قوم کے روشن مستقبل کے لئے آزاد، ذمہ دار اور قومی میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم 2023 میں داخل ہونے والے ہیں جو ایک مضبوط اور خوشحال ترکی کی طرف سفر کا سنگِ میل ثابت ہو گا، ذمہ دار میڈیا جمہوریت کا سب سے بڑا محافظ ہوتا ہے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار اور آزاد میڈیا کسی بھی ملک کے دفاع اور جمہوریت کا حقیقی محافظ ہوتا ہے، ترکی کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، 2023 ترک قوم کے لئے اہم ترین سال ہو گا جب ہم ایک نئے دور میں داخل ہوں گے، ایسے میں قومی میڈیا ہی حکومت اور عوام کی صحیح رہنمائی کر سکتا ہے۔
2023 میں ترکی اپنے سابقہ عروج کو ایک بار پھر حاصل کرے گا۔ وہ عناصر جو ترکی کو عالمی نظام کی تنظیمِ نو سے دور رکھنا چاہتے تھے انشا اللہ وہ ایک بار پھر ناکام ہوں گے۔