انقرہ — ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل میں حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر ایردوان نے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے امن قائم کرنے کے لیے ترکیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس سلسلے میں تمام ضروری سفارتی و عملی اقدامات میں شریک ہوگا۔
