
صدر رجب طیب ایردوان نے 98 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی قوم کو مبارکباد دی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ میں 29 اکتوبر کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترکی اور بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں اور دوستوں کو ہماری شاندار تاریخ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ترک جمہوریہ کے بانی غازی مصطفی کمال اتا ترک اور انکے بہادر ساتھیوں کو خراج تحسین بھی پیش کرتا ہوں۔
میں اپنے رب سے ہمارے شہدا پر رحمت کی دعا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے اس ملک کی حفاظت کی۔
میں اپنی ، اپنے ملک اور اپنی قوم کی طرف سے اپنے سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
میں اپنے تمام نائبین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پہلی اسمبلی سے لے کر آج تک ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کی چھت کے نیچے ہمارے ملک کی خدمت کی ہے۔
میں اپنے رب سے دعا گو ہوں کہ وہ ہماری سیکورٹی فورسز کوکامیابی عطا فرمائے جو ترکی کی بقا اور ہماری معزز قوم کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے ہماری سرحدوں پر اپنے فرائض بے لوث طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
میں اپنے کاروباری افراد، غیر سرکاری تنظیموں اور سرکاری ملازمین کو تہہ دل سے مبارکباد دینا چاہوں گا جو دنیا کے کونے کونے میں ہمارے شاندار پرچم کو فخر سے لہرا رہے ہیں۔
ہم سب مل کر اپنے ملک کو ترقی کی راہوں پر لے کر جائیں گے۔
اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور صلاحیت کی بدولت، ہم نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والے کورونا وائرس وبائی مرض کے سب سے شدید ترین مرحلے کو کامیابی سے سنبھالا اور پیچھے چھوڑ دیا۔
ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر عوامی تحفظ تک، سرمایہ کاری سے لے کر اپنی سرحدوں سے باہر کیے گئے آپریشن تک کسی بھی معاملے میں کوئی کمزوری نہیں آنے دی۔
اس عمل میں، ہمارے لیبیائی بھائیوں کے لیے جو بغاوت کے سازشیوں کے حملوں کا سامنا کر رہے ہیں، اور آذربائیجانی ترکوں کے لیے جو کاراباخ میں قبضے کے خلاف لڑ رہے تھے، ہماری بھرپور حمایت نےدونوں ملکوں کی تقدیر بدل دی ہے۔
ہم نے اپنے ملک اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کو مشرقی بحیرہ روم میں ہائیڈرو کاربن کے وسائل سے باہر کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا ۔
مشکل وبائی حالات کے باوجود معیشت، ملکی سیاست اور خارجہ پالیسی میں جو کامیابیاں ہم نے حاصل کی ہیں وہ اہم نشانیاں ہیں جو صدارتی نظام حکومت کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے مضبوط انفراسٹرکچر کی تاثیر کو ظاہر کرتی ہیں۔
جیسا کہ ہماری جمہوریہ کی 100 ویں سالگرہ اب افق پر واضح طور پر نظر آرہی ہے، ہم کسی بھی طاقت، گندے منظر نامے، مکروہ حملے کی اجازت نہیں دیں گے جس کا مقصد ترکی کو نقصان پہنچانا ہو۔
بحیثیت قوم، ہم ایک عظیم اور مضبوط ترکی کے لیے اپنے مقصد کے حصول کے لیے لڑیں گے، اپنے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے پر قائم رہ کر، جو ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
ان خیالات کے ساتھ، میں ایک بار پھر اپنی قوم کو 29 اکتوبر کی یوم جمہوریہ کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور ہماری قوم کی صحت، سکون اور بھلائی کی دعا کرتا ہوں۔
ہمارے شہداء کی روح کو سکون ملے!
ہماری جمہوریہ کو 98 ویں سالگرہ مبارک ہو!