turky-urdu-logo

یوکرین کے لیے ترک شپ کی تیاری

اطلاعات کے مطابق ترکی نے یوکرین کے لیے پہلی اڈا کلاس کوروٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

اکتوبر 2020 اور دسمبر میں طے پانیوالے معاہدوں کے تحت یوکرین کے لیے پہلی شپ ترکی جبکہ باقی یوکرین میں ترکی کے تعاون سے تیار ہونگی۔

یوکرین کے صدر نے نیوی سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ترک دوست ہماری نیوی کی ڈویلپمنٹ کے لیے بہت مددکررہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پہلے بحری جہاز پر کام شروع کردیا گیا ہے اور یہ 2023 کے آخر تک ڈلیور کردیا جائیگا۔

اڈا کلاس جنگی بحری جہازوں کے علاوہ یوکرین نے ٹی بی ٹو ڈرونز کے بھی مزید یونٹس کا آڈر دیا ہے۔

یوکرینیئن صدر نے کہا کہ ہم ترکی سے مزید جدید ڈرون جلد حاصل کرلیں گے، اور ہمارے کریو ممبرز پہلے ہی ترکی میں ان ڈرونز سے متعلقہ تربیت حاصل کررہے ہیں

Read Previous

ترکی میں ہاتھی کے نوزائیدہ بچے کی خاندان کے بڑوں کے ساتھ پہلی چہل قدمی

Read Next

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

Leave a Reply