turky-urdu-logo

پی ایس ایل 7 کی تیاریاں عروج پر، پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے فرنچائز  پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔

پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر/پشاور زلمی

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔

ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت، حسین طلعت، حیدر علی، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Read Previous

ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان، اہم علاقائی امور پر بات چیت

Read Next

پاکستان نے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کر لی،اقوام متحدہ

Leave a Reply