turky-urdu-logo

ترکی کے سب سے بڑے ایرو اسپیس ٹیکنالوجی فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

ترکی کا سب سے بڑا ایرواسپیس ٹیکنالوجی فیسٹیول استنبول میں شروع ہوگیا۔

اتاترک ہوائی اڈے پر ہونے والے اس چھ روزہ ایونٹ میں جنگی طیاروں کے ساتھ ائیر شوز، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹروں کے مقابلے ہونگے۔

فیسٹیول کے 2021 ایڈیشن میں درجنوں مختلف زمروں میں سمارٹ ٹرانسپورٹیشن ، ہیلی کاپٹر ڈیزائن ، بائیوٹیکنالوجی ، روبوٹکس ، اڑنے والی کاریں ، راکٹ ، اور بغیر پائلٹ زیر آب نظاموں میں ٹیکنالوجی مقابلے ہوں گے۔

ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاونڈیشن کے چیر مین اور ایونٹ کے آرگنائزر سیلچوک بیرکتار کا کہنا تھا کہ نئے خیالات اور نئی ایجادات جو دنیا کو ترقی کی راہوں پر گامزن ہونے میں مدد دیتی ہیں ان میں سب سے بڑا ہاتھ نوجوانوں کا ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں اسٹارٹ اپس کی مدد کرنی چاہیے اور انکے کام کو سراہنا چاہیےآج عالمی سطح کے معروف ذرائع ابلاغ ترک اسٹارٹ اپس کی تعریف کرتے ہیں۔

سیلچوک نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکو اپنے مقصد کوحاصل کرنے کے راستے میں جن بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ان مشکلات سے آپ نے گھبرانہ نہیں ہے بلکہ ڈٹ کر انکا سامنا کرنا ہے اور اس میں ہم آپکے ساتھ ہیں۔

ترکی کے صنعت وٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں لوگوں کی دلچسپی سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔

ایونٹ میں ترکی کی جدید ترین دفاعی اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی نمائش کی گئی جن میں ہیلی کاپٹر گوکبے اور مسلح بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (یو اے وی) اکسنگور شامل ہیں۔

ورانک نے کہا کہ جس طرح غیر ملکی پریس ترکی کی UAV کامیابی کے بارے میں بات کر رہا ہے اسی طرح وہ آنے والے برسوں میں خود مختار گاڑیوں ، بغیر پائلٹ زیر آب گاڑیوں اور اڑنے والی کاروں میں ملکی کامیابی کے بارے میں بھی لکھیں گے۔

2019 میں ، تقریبا 10 لاکھ افراد نے استنبول میں تقریب میں شرکت کی۔

Read Previous

مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Read Next

افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغان حکومت

Leave a Reply