turky-urdu-logo

بیرون ملک میں ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

14 مئی کو صدارتی  اور قومی اسمبلی کے  انتخابات کے لیے بیرون ملک بیلٹ بکس  لگائے جانے والے نمائندہ دفاتر میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

بیرون ملک ترک رائےدہندگان کی   اکثریت کا حامل  ملک جرمنی ہے۔ آج قائم انتخابی مراکز کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

برلن قونصلیٹ جنرل کے باغیچے میں قائم انتخابی مرکز میں پہلے روز 2 ہزار 567 ووٹ ڈالے گئے۔ برلن میں پہلے دن ڈالے گئے ووٹوں کو مدنظر رکھا جائے تو ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 56 فیصد رہا۔

جرمنی میں 13 نمائندہ دفاتر  کے علاوہ ہفتے کے آخر میں مزید 3 پوائنٹس پر بیلٹ بکس لگائے جائیں گے۔ بیرون ملک دیگر انتخابی مراکز میں ووٹ ڈالنے کے لیے بیلٹ بکس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، فرانس، آسٹریا، ڈنمارک اور لکسمبرگ کے ووٹرز بھی ووٹنگ کے دوسرے دن پولنگ میں گئے۔ ان ممالک کے ووٹر 9 مئی تک ووٹ ڈال سکیں گے۔

 متحدہ میں بھی رائے دہندگان پولنگ میں حصہ لیں گے۔ امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا، بیلجیئم، ہالینڈ، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، ناروے، روس اور یونان کے ووٹرز سرحدی چوکیوں اور بیرون ملک نمائندہ دفاتر  میں  اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

پاکستان میں بھی ووٹنگ کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

بیرون ملک  تقریباً ساڑھے تین ملین ترک راہند گان رجسٹرڈ ہیں۔

Read Previous

ترک انخلاء کے طیارے سوڈان سے بحفاظت روانہ

Read Next

ترکیہ نے ملک کے پہلے خلائی مسافروں کے امیدواروں کا اعلان کردیا

Leave a Reply