turky-urdu-logo

ہم کبھی نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے، وزیرِ اعظم پاکستان کا اے پی ایس شہداء کو خراجِ عقیدت

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے 16 دسمبر 2024 کو آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اِن بچوں کی بہادری، اساتذہ کے عزم، خاندانوں کی قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔”

وزیرِ اعظم پاکستان نے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج جب ہم اس ناقابل ِ فراموش سانحے کے دس سال مکمل ہونے کو یاد کر رہے ہیں، ہمارے دِل غم اور دکھ سے بھرے ہوئے ہیں۔”


اُنہوں نے مزید کہا کہ "وہ(بچے) خوابوں امیدوں اور مستقبل سے محروم کر دیے گئے۔”

وزیرِ اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ ” آئیے، ایک محفوظ اور پرامن پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں، جہاں کوئی معصوم خوف میں نہ جئے اور ظلم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ یہ ہمارا اجتماعی وعدہ ہونا چاہیے تاکہ اس سانحے کا درد رائیگاں نہ جائے۔”
ہم کبھی نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔”

Read Previous

اسرائیل کو شام سے انخلا پر مجبور کیا جائے: ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان

Read Next

ترکیہ اور قطر کے درمیان گیس پائپ لائن بحال ہوگی: ترک وزیرِ توانائی

Leave a Reply