turky-urdu-logo

وزیرِ اعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف” بین الاقوامی سرمایہ کاری اقدامات” کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچے جہاں اُن کا استقبال ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن نے کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ” بین الاقوامی سرمایہ کاری اقدامات” کانفرنس کی سائیڈ لائن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد نے   پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا اعلان کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے سعودی ولی عہد کی پیشکش کو قبول کیا گیا اور دونوں ممالک کے  درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Read Previous

وزیر دفاع یاشار گولیر کا قطر میں ترکیہ کے فضائی دستے سے خطاب، ترک-قطر دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ

Read Next

یکم نومبر، خلافتِ عثمانیہ کا آخری دِن

Leave a Reply