turky-urdu-logo

وزیر اعظم پاکستان کا دورہ آذربائیجان،حیدر علی یوف کے مزار پر حاضری

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف  آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف  کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں موجود ہیں۔

باکو میں استقبال:

ائیرپورٹ پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر اعظم یعقوب عبداللہ اوغلو ایوبوف، نائب وزیر خارجہ النور ممدوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔

حیدر علی یوف کے مزار پر حاضری:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سب سے پہلے آذربائیجان کے قومی قائدحیدر علی یوف کے مزار پر حا ضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

گارڈ آف آنر:

بعد ازاں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف  باکو آذربائیجان میں ذگولبا صدارتی محل پہنچے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کو ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی روسی زبان میں گب شپ نے میزبانوں اور مہمانوں کو حیران کر دیا۔

ایجنڈا:

وزیر اعظم پاکستان صدر الہام علی یوف کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان  اپنے دورہ کے دوران عالمی اور علاقائی فورمز میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات  مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک عالمی اور علاقائی معاملات پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔

Read Previous

ترکش ایبرو آرٹ سیکھنے کا سنہری موقع

Read Next

وزیر اعظم پاکستان اور آذربائیجان کے صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس،دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر اتفاق

Leave a Reply