
پاکستانی وزیرعظم عمران خان نے پاکستان میں موجود او آی سی ممبر ممالک کے سفیروں سے دارلحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ سال اسلامی ممالک کو اس حوالے سے دو خط بھی بھجوائے تھے ہم اس مسئلے کو لے کر نہایت سنجیدہ ہیں ۔
عمران خان نے اسلامی ممالک میں باہمی افہام و تفہیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
جس پر غیر ملکی سفیروں نے بھی بروقت اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔