turky-urdu-logo

بیرون ممالک ڈالے گئے وووٹ خصوصی طیارے کے ذریعے ترکیہ پہنچ گئے

ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے لیے غیر ملکی نمائندوں کے دفاتر میں ترک تارکین وطن کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں کو لے کر  طیارہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گیا۔

بدھ کو سفارتی مشنز میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد یورپی ممالک جہاں ترک شہری رہتے ہیں کے ڈالے گئے ووٹوں کو تین طیاروں کے ذریعے ترکیہ لایا گیا۔

بیرون ملک ڈالے گئے تمام ووٹ ATO Congresium میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ کو پہنچائے جائیں گے۔

اتوار کو شام 5 بجے تک دوسرے ووٹوں کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

پولنگ کسٹم گیٹس پر اتوار شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Read Previous

ترک آبدوز "خضر رئیس” کو بحریہ کے حوالے کر دیا گیا

Read Next

خواتین ہماری قوم کی اصل ہیرو ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply