turky-urdu-logo

وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہ قطر، امیرِ قطر اور وزیرِ اعظم قطر سے ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان سعودی عرب میں "بین الاقوامی سرمایہ کاری اقدامات” کانفرنس میں شرکت کے بعد قطر کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر حکومتِ قطر کی جانب سے اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا، قطر کے اسٹیٹ منسٹر محمد بن عبدالعزیز الخلفی نے اُن کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انرجی، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے وزیرِ اعظم قطرشیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے بھی ملاقات کی جِس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور برادرانہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم قطر نے پاکستانی وزیرِ اعظم کے معاشی اقدامات کی تعریف کی۔

امیرِ قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا۔

دورہ قطر میں امیرِ قطر تمیم بن حماد الثانی اور وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے "منظر” میوزیم کا افتتاح بھی کیا، جِس میں "پاکستان میں فنونِ لطیفہ اور آرکٹیکٹ: 1940 سے اب تک”  کے مختلف آرٹ کے نمونے شامل تھے۔

Read Previous

یکم نومبر، خلافتِ عثمانیہ کا آخری دِن

Read Next

ترکیہ جمہوریہ کے 101 سال مکمل، پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں جشن کا سماں

Leave a Reply