turky-urdu-logo

حجاج کو 7 ذوالجہ کو مسجد الحرام پہنچنے کی ہدایت

وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں سے عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور عازمین مشاعر مقدسہ 7 ذوالحجہ سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ا س سال اندرون ملک سے 60 ہزار افراد کو حج کی اجازت جاری کی گئی ہے اور مذکورہ عازمین مشاعر مقدسہ 7 ذوالحجہ سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

حج اجازت کےلیے مقرر شرائط میں کورونا ویکسین کے علاوہ ان افراد کو اولیت دی گئی ہے جنہوں نے ماضی میں کبھی حج ادا نہیں کیا تھا۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ آنے والے عازمین حج کے قافلوں کا استقبال کرنے کے لیے 4 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ہر حاجی کے لیے رہنمائی چارٹ بھی مہیا کیا جائے گا۔

Read Previous

چین کے سفیر کی پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات

Read Next

ترکی اور امریکا نے کابل ائیرپورٹ کو محفوظ بنانے کے دائرہ کار پر اتفاق کر لیا

Leave a Reply