turky-urdu-logo

چین کی سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

وزرات صحت  کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ سائنو ویک ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

حکام نے بتایا کہ چین سے سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دن میں پاکستان میں ویکسین کی 40لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں جن میں سے سائنوفارم کی 20 لاکھ خوراکیں تین کھیپوں میں پہنچی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق صوبوں کوان کی ضروریات کےمطابق ویکسین کی خوراکیں بھیجی گئی ہیں۔

Read Previous

آئی فون 13 میں شامل ہونے والا نیا فیچر کونسا ہے؟

Read Next

ترکی میں ہاتھی کے نوزائیدہ بچے کی خاندان کے بڑوں کے ساتھ پہلی چہل قدمی

Leave a Reply