
ترک سیاحتی شہر اناطولیہ میں واقع وان جھیل کی فضا سے لی گئی تصویر نےناسا کا تصویری مقابلے جیت لیا۔
ایک ہفتے تک چلنے والے اس مقابلے میں ترکی کی وان جھیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تصویر میں وان جھیل کے گہرے نیلے پانی اور جھیل کی بناوٹ نہایت دلکش معلوم ہو رہی ہے۔ اس تصویر کا سہرا خلا باز کیٹ روبن کے سر ہے۔
کچھ روز قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ آمینہ ایردوان نے ٹوئٹر اکاونٹ پر جھیل کے لیے ووٹ کی اپیل کی تھی جس کے بعد ترک عوام نے مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔