turky-urdu-logo

آذربائیجان: کاراباخ جنگ میں بے گھر ہونے والوں کو نئے گھر مل گئے

آرمینیا کے ساتھ جنگ میں بے گھر ہونے والے خاندانوں میں آذری حکومت کی جانب سے فلیٹ تقسیم کیے گئے۔

آذربائیجان کے آزاد کردہ علاقے گانجا میں رہائشیوں کے گھر جنگ کے دوران میزائل حملوں کی زد میں آ کر تباہ ہو گئے تھے  اور خاندان کے خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔

جنگ میں بے گھر ہونے والوں کو آذری حکومت نے جشن نوروز کے موقع پر فلیٹ دینے کا اعلان کیا۔

آذری  میڈیا رپورٹس کے  مطابق آرمینیا نے جنگ کے دوران  آذربائیجان کے شہری علاقوں  کو نشانہ بنایا  نیز جو علاقے تنازعہ کا شکار نہیں تھے ان میں بھی عمارتوں اور انفراسٹرکچر پر میزائل حملے کیے ۔ آرمینیا نے اس جنگ میں  ہتھیاروں ، توپخانے اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا اور  جنگی جرائم کا  مرتکب ہوا۔  انسانیت سوز واقعات  کی لمبی فہرست بھی اس جنگ کی تاریخ میں لکھی جائے گی۔

Read Previous

ترک تائیکوانڈو ٹیم کی بڑی جیت ،229 میڈل اپنے نام کر لیے

Read Next

ترکی میں 40 لاکھ سے زائد افراد روزگار کے منتظر، ترک ادارہ شماریات

Leave a Reply