turky-urdu-logo

افغانستان میں قیام امن: پاکستان کا بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ

افغانستان میں پائیدار  امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان  ایک اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے ۔

پاکستان کی وزارت اطاعات و نشریات کے  جاری کردہ بیان کے  مطابق اس  کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئ ہے۔  امید ہے کہ اس اہم ڈویلپمنٹ کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی  امید جاگے گی۔

وزارت  کا کہنا  ہے کہ   پاکستان   ، افغانستان  میں  استحکام اور سلامتی کیلئے کوشش کرنا جاری رکھے گا   ۔

تفصیلات کے مطابق   افغان اعلی قیادت جلد پاکستان پہنچے گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ  اعلی قیادت کی موجودگی میں بات چیت اور مشاورت  کے ذریعے افغانستان میں استحکام اور پائیدار  امن    کا  حل تلاش کیا جا سکے۔

کانفرنس میں سابق افغان صدر حامد کرزئی،  قومی مصلحتی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ،  مسعود فاؤنڈیشن کے صدر  احمد علی مسعود،    حزب وحدت ملی اسلامی افغانستان   پارٹی  کے سربراہ محمود کریم خلیلی  ،  افغانستان کے انتظامی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل  فضل فضلی،   سابق سفیر  ڈاکٹر عمر زاخيلوال اور پاکستان میں تعینات افغان سفیر  محمد عمر کی شرکت متوقع ہے۔

اس  زمن میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر  منصور احمد خان کا کردار اہم ہے ۔افغان قیادت کی کانفرنس  میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سفیر منصور احمد کابل میں جدوجہد میں مصروف ہیں۔    افغانستان  میں  خانہ جنگی    کے خطرے کو ٹالنے کے لیے  اس کونفرنس کا اہمیت دی جا رہی ہے۔

 

Read Previous

امریکی فوج کے انخلا کا مطلب افغان عورتوں اور بچوں کو بے یارومدگار چھوڑنا ہے، سابق امریکی صدر

Read Next

قطر میں پاکستانیوں کے لیے ویزا آئن ارائیول سروس بحال

Leave a Reply