ترک قونصلیٹ جنرل کراچی جمال سانگو نے لنکس سکول میں منعقد ہونے والے یادگاری پرو گرام میں شرکت۔
یہ پروگرام ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی یکجہتی میں منعقد کیا گیا تھا۔
یادگاری پروگرام میں طلباء اور والدین نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے عطیات جمع کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال سانگو کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کی ہم سے محبت اور بھائی چارے کو محسوس کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہاں موجود بچوں کے دل میں اپنے ترک بھائیوں کے لیے محبت کا جذبہ دیکھ کر دل کو بہت سکون ملتا ہے، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعا ہے کہ ترک پاک دوستی ہمیشہ ایسے ہی قائم و دائم رہے۔
تقریب میں بچوں نے ترکیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پرفارمنس بھی پیش کیں۔
															