لکسمبرگ/نیو یارک — یورپی ملک لکسمبرگ نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط پیغام ہے۔
لکسمبرگ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ اقدام 23 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر باضابطہ مشاورت اور دیگر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد حتمی شکل اختیار کرے گا۔
اس سے قبل یورپ کے کئی ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، اور لکسمبرگ کا یہ فیصلہ فلسطین کے حق میں یورپی یونین کے اندر بڑھتی ہوئی حمایت کو مزید تقویت دے گا۔
مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت فلسطینی ریاست کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔