دنیا کے بہادر ترین اور معزز ترین لوگوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایمان، عزم اور مزاحمت کے سامنے کوئی طاقت دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔ اپنے وطن ارضِ مقدس کے دفاع میں انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، مگر دشمن کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔
ان نہتے مگر بہادر لوگوں نے ہر قیمت پر اپنی سرزمین کا دفاع کیا۔ بمباری، محاصرے اور بھوک کے باوجود وہ اپنی جگہ ڈٹے رہے۔ ان کی مزاحمت نہ صرف ایک جنگی محاذ پر کامیابی کی علامت ہے بلکہ انسانی تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش مثال بن چکی ہے۔
عالمی مبصرین کے مطابق، ان شہریوں کی استقامت نے دنیا بھر کے انسانوں کو آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کی اصل قیمت یاد دلادی ہے۔ ان کے عزم نے ثابت کیا کہ جب کوئی قوم اپنے ایمان اور حق کے ساتھ کھڑی ہو، تو اس کی شکست ممکن نہیں رہتی۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر جاندار مزاحمت کی اور بالآخر عزت و غیرت کے ساتھ جیت گئے۔