اسلام آباد : پاک_ترک تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروغلو نے ترک یونیورسٹیز میلے کاافتتاح کر دیا۔
میلے میں مختلف ترک جامعات کی جانب سے تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کے طریقۂ کار اور اسکالرشپ مواقعوں کے حوالے سے آگاہی پیش کی جا رہی ہے۔ میلے کا مقصد پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی اعلیٰ تعلیمی سہولیات سے روشناس کروانا اور دونوں ممالک کے درمیان علمی تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔
یہ میلہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلیمی اشتراک اور مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جس سے مستقبل میں مزید فروغ پانے کی توقع کی جا سکتی ہے۔



