پاکستان ویمنز ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکن ویمنز ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی کی جیت بھی اپنے نام کر لی۔
قومی خواتین کھلاڑیوں نے سری لنکا کو 73رنز سے شکست دی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور سدرہ امین کی سنچری کی بدولت 2وکٹوں کے نقصان پر 254رنز بنائے ۔
منبیہ علی اور سدرہ امین نے میچ میں 158رنز کی ریکارڈ اوپنر شراکت بھی قائم کی ۔
سدرہ امین نے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی اور پاکستان کی جانب سے دو سنچریاں سکور کرنیوالی دوسری کھلاڑی بن گئیں۔
سری لنکن ویمنز ٹیم کی جانب سے دلہاری اور اوشدھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
254رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم9وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنا سکی ۔
ہرشتا مادھوی نے سب سے زیادہ 40رنز سکور کئے جبکہ ہنسیما 27رنز کر کے آئوٹ ہوئیں ۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عمیمہ سہیل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ قومی خواتین ٹیم نے اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکن ویمنز ٹیم کو وائٹ واش کردیا تھا ۔
سیریز کا آخری ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا اس میں جیت کی صورت میں پاکستانی ویمنز ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کر سکتی ہیں۔
															