turky-urdu-logo

ترک جنگی طیارے حُر جیٹ کی پہلی کامیاب پرواز پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترک صدر طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگی طیارےحرجیٹ کی پہلی کامیاب پرواز پر صدر ایردوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ ترکیہ اور ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی صدر رجب طیب ایردوان کو  جنگی طیارے حرجیٹ کی کامیاب پہلی پرواز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ترکیہ اور ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ایف۔ایکس پراجیکٹ میں برادر ترکیہ کی مزید کامیابی کے خواہاں ہیں۔

قبل ازیں، ایردوان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ہرجٹ کی کامیاب کارکردگی کا جشن منایا گیا۔ انہوں نے ترک عوام سے کہا کہ وہ ’’ترک صدی‘‘ منانیں کی تیاری کریں۔

ترکیہ کے پہلے مقامی سپرسونک جنگی طیارے، ہرجیٹ نے منگل کو اپنی پہلی پرواز بھری۔

یہ طیارہ ایک جدید جیٹ ٹرینر اور لائٹ اٹیک ایئر کرافٹ پروجیکٹ کا ثمر ہے جسے 2017 میں ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) نے شروع کیا تھا۔

Read Previous

دوران انٹرویو صدر ایردوان کی طبیعت خراب، کروڑوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Read Next

پاکستان: آسٹریلوی ہائی کمیشن میں انزاک ڈے کی تقریب، ترک سفیر کی شرکت

Leave a Reply