turky-urdu-logo

ماحولیاتی آلودگی پر مصر میں منعقد عالمی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت

مصر میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس آج سے شروع ہو گی۔ اس کانفرنس میں پاکستان سمیت 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں پہلی بار موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ غریب ممالک کومعاوضہ دینے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت کابینہ کے اراکین کے ہمراہ گزشتہ روز مصرکے شہر شرم الشیخ پہنچے ۔

وزیر اعظم ، پاکستان میں ہونے والے حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بات بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ناروے کے وزیراعظم گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ کانفرنس کی میزبانی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کررہے ہیں۔

Read Previous

سعودی عرب نے مقامی سطح پر تیار الیکٹرک گاڑیوں کا پہلا برانڈ ‘Ceer’ متعارف کرا دیا

Read Next

آق پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Leave a Reply