
سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی سفری پابندیوں کے باعث افغانستان میں پھنس گئے۔
پاکستانی شہری افغانستان کے رستے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔
سعودیہ عرب نے پروازوں پر پابندی وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لے عائد کی تھی۔
افغانستان پر ان سفری پابندیوں کے باعث کابل سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔
کابل میں موجود پاکستانی سفیر منصور احمد نے پاکستانیوں کے معاملے پر افغان حکام سےرابطے شروع کر دیے ہیں۔
کورونا وائرس دسمبر 2019 سے چائنہ کے شہر ووہان میں شروع ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے 192 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کورونا وائرس کی ویکسین بن چکی ہے مگر ابھی بھی لوگوں کی اکثریت ویکسین نہیں لگوا سکی جسکے باعث وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ابھی بھی قائم ہے۔