ترکی میں ہونے والے بیچ ریسلنگ ورلڈ زسیریز 2022میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کانسی کا میڈل جیت لیا ۔
انعام بٹ 90 کلوگرام کیٹیگری میں آذر بائیجان کے ابراہیم یوسفوف کے خلاف سیمی فائنل کھیلتے ہوئے ہار گئے۔ انہوں نے ترکی کے مہمت سیفی اوزکیا کو شکست سے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔انعام بٹ 31مئی کو وطن واپس آئیں گے
اس سے قبل انعام بٹ نے روم میں ہونے والی بیچ ریسلنگ سیریز 2021میں90کیٹیگری میں سلووینیا کے ریسلر کو شکست دے کر سمی فائنل جبکہ
یوکرائنی ریسلر کوفائنل میں ہرا کر2 گولڈ میڈل حاصل کیے۔
انعام بٹ کے والدین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کرنے کے باوجود وہ یہ میچ نہیں جیت سکے ۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے ، وہ اگلے سال مزید محنت کر کے ضرور گولڈ میڈل جیتے گا ۔
انعام بٹ کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے
