turky-urdu-logo

ایک پاکستانی گلوکار کی 28 سال بعد اپنی ترک ماں سے ملاقات کی کہانی

سید یورگوچ ٹیپو شریف 1978 میں ترکی میں پیدا ہوئے۔ ان کی ترک والدہ ایک فیشن ماڈل تھیں۔ ابھی ٹیپو شریف کی عمر صرف چھ ماہ تھی جب انہیں اپنی والدہ سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔

ٹیپو شریف کے والد سید مشتاق شریف نے اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث اپنے بیٹے کو ماں کے پاس واپس نہیں بھیجا اور اسے اپنے پاس پاکستان میں ہی رکھا۔

ٹیپو شریف کی والدہ ہمرید توغبرک وقتاً فوقتاً ترکی میں پاکستانی قونصلیٹ کو خطوط، کارڈز اور تحفائف بھیجتی رہتی تھیں تاکہ وہ قونصلیٹ یہ تمام اشیا ان کے بیٹے ٹیپو شریف کو بھیجتے رہے۔

ٹیپو شریف کو اپنی والدہ سے متعلق اس وقت پتہ چلا جب ان کی عمر 9 سال تھی۔ ان کی پرورش کرنے والی خاتون نے اس راز سے پردہ اٹھایا اس وقت ٹیپو شریف کو اپنی حقیقی والدہ سے متعلق معلوم ہوا۔

چودہ سال پہلے جب ٹیپو شریف 28 سال کے تھے انہوں نے ترکی میں ایک میوزک پروگرام میں شرکت کے لئے پاکستان میں ترک قونصلیٹ میں ویزے کے لئے اپلائی کیا۔ انیں فوری طور پر ویزہ مل گیا۔

جیسے ہی ٹیپو شریف ترکی پہنچے تو پاکستانی قونصلیٹ نے انہیں بتایا کہ وہ کئی برسوں سے ان کو تلاش کر رہے تھے۔ ترکی پہنچتے ہی ان کی ملاقات اپنی حقیقی والدہ سے ہوئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیپو شریف نے بتایا کہ جب پہلی بار انہوں نے اپنی والدہ کو گلے لگایا اس وقت انہیں اپنی حقیقی ماں کے لمس کا احساس ہوا اور پھر انہوں نے اپنی والدہ کی خدمت کے لئے ان کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیپو شریف نے کہا کہ ان کی والدہ  کچھ طبی مسائل کا شکار تھیں جس کی وجہ سے والد نے مجھے والدہ سے علیحدہ کر دیا اور پاکستان رہنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیپو نے بتایا کہ وہ اپنی پھوپھو کے گھر میں ہی پلے بڑھے اور اپنی حقیقی والدہ سے متعلق انہیں بہت بعد میں بتایا گیا۔

ٹیپو شریف نے اپنی والدہ کے ساتھ 12 سال ترکی میں گزارے۔ 2019 میں ان کی والدہ پھیپڑوں کے کینسر کی وجہ سے ان دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔

Read Previous

امریکہ نے یکم مئی تک اپنی فوجیں نہ نکالیں تو حالات کا خود ذمہ دار ہو گا،طالبان کا انتباہ

Read Next

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارطغرل غازی اور کورولوش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا

Leave a Reply