turky-urdu-logo

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر اعطم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت ، علا قائی روابط اور سکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیرِاعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ ان میں مصنوعات کی نقل و حمل، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کے مابین تعاون، تجارت ، تعلیم ، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔

Read Previous

وزیر اعظم پاکستان کا حامد کرزئی کو ٹیلی فون، افغانستان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت

Read Next

پاکستان:کورونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنے لگا،2 ہزار 545 نئے کیسیز رپورٹ

Leave a Reply