turky-urdu-logo

پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ استنبول کے گورنر علی یرلکایا، اعلیٰ ترک حکام اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔ صدر پاکستان کی آمد پر ترک مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر  عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران صدر عارف علوی ترک صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ دونوں صدور پاکستان نیوی کے لیے ترکی کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے صدر پاکستان معروف ترک تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں اور صدر پاکستان کا دورہ ترکی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

Read Previous

پاکستان میں 74واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

Read Next

افغانستان: طالبان کابل میں داخل ہو گئے، دارالحکومت پر حملہ نہ کرنے کا معائدہ

Leave a Reply