turky-urdu-logo

سیکیورٹی خطرے کے باعث پاکستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ کابل ملتوی

افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرے کی وجہ سے ایئر پورٹ بند ہونے پر پاکستان  کے پارلیمانی وفد کا دورہ کابل ملتوی ہوگیا۔

 محمد صادق کے مطابق طیارہ اترنے ہی والا تھا جب کنٹرول ٹاور نے ہوائی اڈے کے بند ہونے کی اطلاع دی۔  اس دورے کی نئی تاریخ کا فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

افغان پارلیمنٹ کے سیکریٹریٹ کے سربراہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر  کا تین روزہ دورہ افغانستان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام بین الاقوامی پروازوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بںد کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ افغان ولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی کے دعوت پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں نو رکنی وفد جس میں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق ، رکن پارلیمان غلام مصطفی شاہ، ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب ، اور شاندانہ گلزار خان تین  روزہ دورے پر آج صبح کابل پہنچنا تھا۔

پاکستانی وفد کی افغان صدر اشرف غنی, وزیر خارجہ حنیف اتمر، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، اور اسپیکر میر رحمان رحمانی سے ملاقات ہونا تھی۔

Read Previous

باکو اسٹیٹ یونیورسٹی اور پاکستانی سفارتخانے کے زیر انتظام اردو زبان پر ویبنار منعقد

Read Next

ترکی ڈی 8 ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply