turky-urdu-logo

معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ ریسکیو آپریشن میں جاں بحق

براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہونیوالے معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی،

کوہ پیما مراد سدپارہ اتوار کو علی الصبح دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد کوہ پیماؤں کی جانب سے فوری طور پر ان کے ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ان کے موت کی تصدیق کردی گئی ہے،  مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچادی گئی ہے

خیال رہے کہ مراد سدپارہ ہفتے کے روز سر پر پتھر لگنےسےشدید زخمی ہوئےتھے، مراد سدپارہ کی لاش آج بیس کیمپ پہنچا دی جائے گی۔

مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کےٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

Read Previous

ترک وزیر تجارت کا دورہ پاکستان، پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

Read Next

حماس کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان

Leave a Reply