turky-urdu-logo

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں جان دینے والے پاکستانی کے نام ملک کا اعلی ترین اعزاز

کرائسٹ چرچ مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے پاکستانی ہیرو نعیم رشید کو نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ ‘نیوزی لینڈ کراس’ سے نواز دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور سے مقابلے کے دوران زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو بھی نیوزی لینڈ کراس دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ ایوارڈ وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے جو نیو زی لینڈ میں اس سے پہلے صرف دو بار دیا گیا ہے۔

کرائسٹ چرچ حملے کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کو بہادری کے میڈل دیے گئے، ان میں حملہ آور کو گرفتار کرنے والے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2019 میں کرائسٹ چرچ مسجد پر  دہشت گرد نے حملہ کیا تھا جسے  روکنے کی کوشش میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم رشید کے علاوہ ان کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم اور 51 مسلمان شہید ہوئے تھے۔

Read Previous

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پانچ اراکین میں کورونا کی تشخیص

Read Next

افغانستان سے قطع تعلقی دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،وزیر اعظم پاکستان

Leave a Reply