turky-urdu-logo

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے

اسرائیلی مظالم کے خلاف  فلسطین کی حمایت میں پاکستان اور ترکی مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں گے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  ترکی پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے  خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی  ترکی ، فلسطینی  اور سوڈانی ہم منصب کے ساتھ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک جائیں گے ۔

نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور   اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ۔وزیر خارجہ مقامی  اور  بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے ۔

انقرہ سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے ، ترک وزیرخارجہ کے ساتھ جنرل  اسمبلی اجلاس کیلئے روانہ ہونا تھا ۔ وہ  چاہتے ہیں فلسطینی وزیر خارجہ بھی ہمارے ساتھ آئیں ۔ فلسطینی وزیرخارجہ کو جنرل اسمبلی نہ آنے دینا بڑی زیادتی ہوگی۔

Read Previous

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس کے لیے روانگی التوا کا شکار

Read Next

ترکی میں 17 روز کے مکمل لاک ڈاون کے بعد وائرس کیسز میں واضح کمی

Leave a Reply