turky-urdu-logo

پھر کرم ہو گیا، سوشل میڈیا پر وائرل پاکستانی بابا جی کو سعودی حکومت نے دعوت دے دی

مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں چلتے ہوئے جس بابا جی کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی ان کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہے اور وہ حب میں ایک جھونپڑی میں رہتے ہیں۔

ولی اللہ نامی یوٹیوبر نے بابا جی کا انٹرویو کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمرے کے لیے لوگوں بکریاں چرا کر انہوں نے 9 سالوں کے دوران پیسے اکھٹے کئے پھر کورونا آ گیا جس میں ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمرے کی خواہش دل میں تھی، دوبارہ پیسے جوڑ کر پاسپورٹ کی تجدید کرائی اور عمرہ کیا۔

تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں حیران تھا لوگ مجھ سے ملنا شروع ہوگئے تصویریں بنانے لگے، اللہ سے یہی دعا مانگی کہ مجھے باربار اپنے گھر بلائے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نے انہیں ملاقات کے لیے مدعو کیا جس کے لیے وہ جلد جائیں گے۔

Read Previous

ترکیہ کا ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ 27 اپریل سے شروع

Read Next

یورپی یونین خطے کےمسائل کے حل میں ست روی کا شکار ہے، ترک قومی اسپیکر

Leave a Reply