انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والی ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شِپ میں پاکستانی کھلاڑی محمد ثاقب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔اِس چیمپئن شِپ کا انعقاد گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کی جانب سے کروایا گیا۔
پاکستانی کھلاڑی نے انڈر 18 کے 52.2 کلوگرام کیٹیگری میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 راؤنڈز تک جاری رہا، پاکستانی کھلاڑی محمد ثاقب نے دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں فتح اپنے نام کی۔
اِس چیمپئن شپ میں 63 ممالک سے 600 کھلاڑیوں نے شرکت کی
Tags: پاکستان پاکستانی کھلاڑی
