turky-urdu-logo

سفیرِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی جانب سے دعوتِ افطار ترک ارکان پارلیمنٹ کی شرکت

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے تُرک ارکانِ پارلیمنٹ، نائب وزرا، اداروں کے سربراہان اور پاک تُرک کمیونٹی کے کئی دیگر ممتاز افراد کے اعزاز میں انقرہ کے پاکستانی سفارتخانے میں افطار کے کھانے کا اہتمام کیا۔

پروگرام میں شرکت کرنے والے اہم مہمانوں میں حکمران جماعت اَق پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ اور ترکیہ پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین علی شاہین کے علاوہ پاکستان سے گہرے تعلقات رکھنے والے اَق پارٹی کے ایک اور رکنِ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کی یورپی یونین سے متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین برہان کایاتُرک شامل تھے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے مہمانوں کا بھرپور انداز سے استقبال کیا۔ ساتھ ہی دونوں ملکوں کے افراد کے درمیان گفت و شنید جاری رہی۔ مختلف قسم کے پکوان سے سجی ہوئی میز پر مل کر افطار کی گئی۔اس برادرانہ ماحول نے پاک ترک بھائی چارے کے جذبات اور دو طرفہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کی۔

رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے حالیہ بیان میں پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ میں پاکستان کے سفیر جناب یوسف جنید کی مہمان نوازی میں افطار کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
علی شاہین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھائی چارہ "دو ریاستیں، ایک قوم” کے نظریے کی ایک بہترین اور کامل مثال ہے، جو بغیر کسی اعتراض یا استثناء کے مجسم ہے۔


اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھائی چارہ جس کی تقدیر اللّٰہ نے لکھی ہے، ہمیشہ قائم رہے گا۔

سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس خوشگوار ماحول میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر پوری امتِ مسلمہ میں امن اور اتفاق کے لیے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں

Read Previous

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

چناق قلعہ فتح کی سالگرہ: ترک قوم کا شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت

Leave a Reply