
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اس سال ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کی میزبانی کریں گے۔
اداکار عمران عباس آجکل ترکی میں موجود ہیں اور مشہور ترکش سیریز ارطغرل غازی اور کورولش عثمان کے اداکاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
عمران عباس ہر سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہیں تاہم اس بار وہ ترکی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ لیں گے۔
یہ ٹرانسمیشن ای میکس میڈیا پروڈکشن تیار کر رہا ہے جسے ایک مقامی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

عمران عباس استنبول سے شو کی میزبانی کریں گے، جبکہ پاکستان میں اس ٹرانسمیشن کے بقیہ حصوں کی میزبانی ریما خان کریں گی۔