turky-urdu-logo

پاکستان مارچ میں ایک بار پھر او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی کرئے گا

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے مارچ میں او آئی سی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا گیا اور کابینہ نے تمام شرکا کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں او آئی سی کا معمول کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کابینہ میں زیربحث آنے والے دیگر امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مجموعی صورت حال میں واضح طور پر استحکام نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کی واپسی 12.27 ارب کی ہے اور 2023 میں 12.5 ارب واپس کریں اور 55 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہےجو نواز شریف اور زرداری کا لیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات دو طرح کے ہیں، ایک تو ہم نے ویکسین منگوائی ہے اور اس کا ایک بڑا خرچہ کیا ہے اور اس وقت پاکستان ویکیسن میں دیگر ممالک سے آگے ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرا بڑا خرچہ ہم نے آئی پی پیز کو ادائیگی پر ہوا ہے، یہ ادائیگی اس لیے ہوئی کہ یہ سودے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہوئے یہ بہت مہنگے پلانٹ لگائے گئے اور درآمدی ایندھن پر پلانٹس لگائے گئے اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں بجلی مہنگی ہے کیونکہ ہمیں وہ خرچے بھی کرنے پڑتے ہیں جو خرچے ہوتے ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت بجلی کی طلب نہ بھی ہو پھر کی پیدواری لاگت کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل نقصان ہوتا جارہا ہے اور 2023 میں یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے جس کے لیے ہمیں مزید ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔

ان کاکہنا تھا کہ کپاس 8.5 ملین بیلز پیدا کریں گے، 8.8 ملین ٹن چاول پیدا کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پیداوار ہے، گنا کی پیداوار میں 8.8 ٹن اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت بہتری آئی ہے اور پاکستان میں 5 لاکھ گاڑیوں کی تیاری تک جائیں گے تاکہ بہتری آئے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال میں کاروں کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے اور کار کی تیاری کے لیے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

Read Previous

پاکستان: پاک فوج کی جانب سے بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

Read Next

اسلام_آباد -تہران-استنبول مال بردار ریل گاڑی روانہ

Leave a Reply