
اقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا۔ بھارت پاکستان کے خلاف کشیدگی سے باز نہیں آرہا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت جوابی کاروائی کرنے کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی سیاسی فالٹ لائن قرار دیا، پاکستان بطور ذمہ دار ایٹمی ریاست واضح موقف رکھتا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے ہم پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا۔