
ترک بحریہ کے ٹی سی جی برگزادہ کارویٹ کی کراچی بندرگاہ آمد۔
ٹی سی جی برگزادہ کارویٹ نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ اور ترک قونصل جنرل کراچی جمال سنگو نے ترک کارویٹ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور عملے سے ملاقات کی۔
ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتہ قائم ہے، خوشی ہو یا غم دونوں ممالک ہر معاملے میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری جہاز کے دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق دورے سے خطے میں قیامِ امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
کارویٹ کے عملے نے دورے کے دوران بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا.
مشقوں میں ترک بحریہ اور پاک نیوی کی اقبال ٹیم نے حصہ لیا.