ترک قونصل جنر لاہور درمش باشتو نے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر لاہور کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ترکش کلچرل سنٹر لاہور کے کو آرڈینیٹر ایرن میاسوگلو سے ملاقات کی۔

قونصل جنرل لاہوردرمش باشتو کا کہنا تھا کہ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ اینڈ کلچرل سنٹر لاہور ترک زبان کے کورسزاور ثقافتی سرگرمیوں اور نمائشوں کی میزبانی کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
