turky-urdu-logo

ترک وزیر دفاع سے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی استنبول میں ملاقات

استنبول : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی پاکستان جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتوں کی نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔دورانِ نمائش، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع جنرل (ر) یشار گولر سے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ترک وزیر دفاع جنرل (ر) یشار گولر نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید گہرا ہوگا۔پاکستانی وفد کی IDEF-2025 میں شرکت کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Previous

کورولس عثمان کے مرکزی کردار براک اوزچیویت کا سیریز چھوڑنے کا اعلان

Read Next

ٹکا اسلام آباد میں سینیٹر شاہین خالد بٹ اور ڈی جی بیت المال کی ترک سرکاری فلاحی ادارے ٹکا کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تونا سے فلاحی تعاون پر ملاقات

Leave a Reply