turky-urdu-logo

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ کی لاہور میں ملاقات۔

لاہور: سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں فریقوں نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی امور، انسدادِ دہشت گردی میں تعاون، تعلیمی و ثقافتی روابط اور فنی تربیت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترک قونصل جنرل نے پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور سفارتی مشنز کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی و سہولیات کو سراہا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ترکیہ کی جانب سے پاکستان، بالخصوص پنجاب میں سماجی و تعلیمی منصوبوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکیہ کی فلاحی و ترقیاتی سرگرمیاں دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لاتی ہیں۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ مہینوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس اور وفود کے تبادلے کے ذریعے عملی تعاون کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Read Previous

اسرائیل کا غزہ میں صحافیوں پر حملہ انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 صحافی شہید ⁩

Read Next

پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور TİKA کی کنٹری ڈائریکٹر صالحہ تُونا کی ملاقات — دیہی ترقی اور بااختیاری منصوبوں پر پیش رفت

Leave a Reply