اسلام آباد — پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف امور پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ترک اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ہر شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائیں گے، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور عوامی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔—
