
اسلام آباد — پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوعلو نے وفاقی وزیر برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سماجی خدمات میں تعاون بڑھانے اور خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خاندان معاشروں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔ ملاقات میں غربت کے خاتمے، سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے اور ضرورت مند طبقوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے مشترکہ منصوبوں اور تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو سماجی و معاشرتی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
🇵🇰🤝🇹🇷