turky-urdu-logo

پاکستان بین لاقوامی برادری کے ساتھ مشاورت کے بعد طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا، منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی ممالک اور بین لاقوامی برادری کے ساتھ مشاورت کے بعد افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا۔

بی بی سی کوایک انٹرویو کے دوران نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کے خود فیصلہ کرنے یا بین الاقوامی برادری کے فیصلے کے ساتھ جانے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کی مشاورت سے فیصلہ کرے گا اور اس سلسلےمیں ہم علاقائی ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ افغانستان میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ طالبان جامع حکومت کی تشکیل کرے گا اور یہ کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کا حترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے سفارتکاروں، بین الاقوامی ایجنسیوں کے ملازمین اور صحافیوں کے انخلا میں بھی مدد کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)دن میں 3 پروازیں چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کھلا ہے اورپھنسے ہوئے لوگوںاور ویزا کی درخواستوں پر کارروائی کررہا ہے اور پی آئی اےکی پروازوں کے ذریعہ افغانستان سے اب تک 1500 سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ دہشت گردوں کی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لیے افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سرحد پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Read Previous

پاکستان گذشتہ 40 سال سے افغان بحران کا سامنا کر رہا ہے، برطانوی جنرل

Read Next

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کر لیا

Leave a Reply