پاکستان قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آذربائیجان کے شہر باکو سے براہ راست پرواز لاہور پہنچ گئی۔پی آئی اے حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔
لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا اور کیک کاٹا گیا
اس موقع پر پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔


