پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کیا
صدراتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیلاب کی تازہ صورتحال اور انقرہ سے روانہ ہونے والے امدادی سامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور فوری امدادی سامان پہنچانے کے لیے متحرک ہیں
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ترک قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے
پاکستانی کے وزیراعظم آفس سے جاری کر دہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر ایردوان کا بر وقت امدادی سامان بھجوانے پر شکریہ ادا کیا
ترکیہ کی جانب سے اب تک امدادی سامان لے کر 12 کارگو طیارے اور 4 بھلائی ٹرین روانہ کیے جا چکے ہیں جن میں ہزاروں خیمے، خوراک، ادویات، کشتیاں، باورچی خانے کی اشیاء، بچوں کی خوراک اور دیگر ضرورت کا سامان شامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امدادی سامان کو مثالی تعلقات اور دوستانہ روایات کو قرار دیتے ہوئے ترک وزیر داخلہ سیلمان سویلو، وزیر ماحولیاے مرات کورم اور دیگر امدادی تنظیموں کے سربراہان کے دورے پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعظم شریف نے صدر ایردوان کو بتایا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق سیلاب سے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2 فیصد سے زائد پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے۔ انہوں بتایا کہ جاری سیلاب نے ملک میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں، مکانات اور اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔
