turky-urdu-logo

پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کی مخالفت

ترجمان دفتر خارجہ ، شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا کہ، پاکستان فلسطینی عوام کو غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی امریکی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، پاکستان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ان ہتھیاروں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کابل حکومت پر زور دیا کہ، وہ ان ہتھیاروں کے غلط استعمال کو روکے۔

مزید برآں، ترجمان دفتر خارجہ نے سوڈان میں سعودی اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق افواہوں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ،دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ، پاکستان 7 سے 11 فروری تک امن 25 بحری مشقوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 60 ممالک اپنے بحری بیڑے اور جنگی جہازوں کے ساتھ شرکت کریں گے۔

ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مہاجرین کی بحالی کے ادارے (UNRWA) پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ،  اس اقدام سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کے حملے میں دو فلسطینی بچوں کی شہادت پر بھی شدید مذمت کا اظہار کیا۔

Read Previous

صالحہ تونا TIKA  اسلام آباد کی نئی کو آرڈینیٹر تعینات، ترک سفیر کی مبارکباد

Read Next

ترک سفارتخانے کے کونسلر برائے مذہبی امور کی چیئرمین مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی سے ملاقات

Leave a Reply